تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی ) جالے تھانہ علاقہ کے قدم چوک واقع زیورات اور برتن کی دکان کا اسبیسٹر اور کاؤنٹر کو تباہ کر 12 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات اور 20 ہزار روپے نقد چوری معاملے میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اپنا جیولرز و رتن برتن بھنڈار کے مالک رتن ساہ نے درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ 28 جولائی کی صبح چھ بجے دوکان میں داخل ہوا تو چھت کی جانب سے اسبیسٹر ٹوٹا ہوا تھا۔ کاؤنٹر کا شیشہ سی سی ٹی وی کیمرا ٹوٹا ہوا تھا پانچ مختلف درازوں میں رکھا آٹھ کلو چاندی کے زیورات و سونے کا نیا پرانہ 40 گرام سونے کا زیورات، لاکھوں مالیت کا برتن کیش کانٹر سے 15 سے 20 ہزار روپے کی چوری کر لی گئی نامعلوم بدمعاشوں نے دکان میں نصب ایل سی ڈی ٹی وی کو بھی تباہ کر دیا رتن ساہ نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ 18 ماہ قبل بھی دکان میں بدمعاشوں نے چوری کی واردات کو انجام دیا تھا ایس ایچ او سندیپ کمار پال نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر جلد ہی معاملے کا انکشاف کر لینے کا یقین دہانی کرائی ہے۔ ایف ایس ایل اور ٹیکنیکل ٹیم نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں

