تاثیر 20 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض،20جولائی:سعودی عرب کی شاہی عدالت نے 20 سال سے کوما کی حالت میں رہنے والے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کی موت کا اعلان کر دیا۔شہزادہ الولید کو ’سلیپنگ پرنس‘ یا ’سوئے ہوئے شہزادے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ 35 سال کے تھے اور گذشتہ 20 برسوں سے کوما میں تھے۔ہفتہ کے روز ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔1990 میں پیدا ہونے والے شہزادہ الولید بن خالد 15 برس کے تھے جب 2005 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد وہ برین ہیمرج کے نتیجے میں کوما میں چلے گئے۔ حادثے کے وقت وہ ایک ملٹری کالج میں زیرِ تعلیم تھے۔

