گائے کو بچاتے ہوئے اسکارپیو بے قابو، درخت سے ٹکرا گئی، باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شیوپور، 14 جولائی : شیوپور ضلع میں اتوار کی رات دیر گئے سڑک حادثے میں ایک اسکارپیو کار کے درخت سے ٹکرانے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ شیوپور ضلع کے کالی تلائی علاقے میں پیش آیا۔ اسکارپیو کار میں سوار لوگ راجستھان کے کوٹ پٹلی کے رہنے والے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گائے کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پیر کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔