تاثیر 20 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دمشق،20جولائی:شام کے عبوری صدر احمد الشراع کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ملک کے جنوبی حصے میں فرقہ وارانہ تصادم جاری ہیں۔گذشتہ ایک ہفتے سے شام کے صوبہ سویدا میں اقلیتی ڈروز فرقے کے جنگجوؤں اور مسلح بدوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔دونوں فریقین ایک دوسرے پر مظالم کا الزام لگا رہے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی ایوان صدر کی جانب سے سنیچر کو ملک کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی صوبے سویدا میں فوری جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔جنگ بندی کا اعلان ایک معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔ امریکی ثالثی کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دروز آبادی کی حفاظت یقینی بنائے جانے کی صورت میں اسرائیل شامی فورسز پر حملے روک دے گا۔

