تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جودھ پور، 23 جولائی : راجستھان ہائی کورٹ کے سات نو تقرر ججوں نے بدھ کو حلف لیا۔ چیف جسٹس کے آر شری رام نے بدھ کو راجستھان ہائی کورٹ کی جودھ پور مین بنچ میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں حلف دلایا۔ ان نئے تعینات ہونے والے ججوں میں جسٹس سندیپ تنیجا، جسٹس بلجندر سنگھ سندھو، جسٹس بپن گپتا، جسٹس سنجیت پروہت، جسٹس روی چرانیہ، جسٹس انروپ سنگھی اور جسٹس سنگیتا شرما شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے اب ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے، سات نئے ججوں میں سے 6 ایڈووکیٹ اور ایک جوڈیشل آفیسر کوٹہ سے جج بن گئے ہیں۔

