تاثیر 30 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 30 جولائی: مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبھیندو ادھیکاری نے بدھ کے روز ریاست میں کام کرنے والے کچھ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر او) کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ادھیکاری کا الزام ہے کہ ان افسران نے بغیر مناسب جانچ کے فارم-6 کے ذریعے بڑی تعداد میں جعلی ووٹروں کی درخواستیں قبول کی ہیں، جس کی وجہ سے ووٹر لسٹ کی شفافیتخطرے میں پڑ گئی ہے۔ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے فارم 6 کا استعمال کیا جاتا ہے۔

