تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرسہ، 24 جولائی: مقامی پولیس نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع سرسا کے ایلن آباد علاقے سے تقریباً ساڑھے چار کلو گرام گانجے کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ ایلن آباد پولیس اسٹیشن کے انچارج پرگت سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ یہ کارروائی سی آئی اے پولیس ٹیم کو ایک مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے اسمگلر کی شناخت اوتار سنگھ عرف کلو ساکن ایلن آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ تھانہ انچارج پرگت سنگھ نے بتایا کہ پولیس ٹیم علاقے میں گشت پر تھی۔ اس دوران اطلاع ملی کہ اوتار سنگھ گانجہ اسمگل کرتا ہے اور آج بھی وہ کار میں بڑی مقدار میں گانجہ سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی۔

