ایس ٹی ایف نے لکھنؤ سے تین ہتھیاروں کے اسمگلروں کو گرفتار کیا

تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 12 جولائی: یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے لکھنؤ کے اندرا نگر تھانہ علاقے کے اشوکا اپارٹمنٹ میں چھپے تین ہتھیاروں کے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
یوپی ایس ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں غازی پور ضلع کے رہنے والے سدھانشو رائے عرف بٹو، مؤ کے سدھانشو رائے اور مؤ کے ہرشیت رائے شامل ہیں۔ تینوں ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور پولیس کے ساتھ ایس ٹی ایف ان کی تلاش کر رہی تھی۔
ایس ٹی ایف کے مطابق تینوں ملزمین کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ بہار اور مدھیہ پردیش سے غیر قانونی پستول 25,000 روپے میں خرید کر لکھنؤ میں 40,000 روپے میں فروخت کرنے کے لیے ایک گاہک کا انتظار کر رہے تھے۔ تینوں اسمگلروں نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں دیگر ریاستوں سے غیر قانونی ہتھیار لا کر اتر پردیش میں کئی لوگوں کے ساتھ سودا کر چکے ہیں۔ ان کے پورے نیٹ ورک کی چھان بین کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔