ووٹر لسٹ میں نام شامل یا حذف کرنے کیلئے اب بھی ایک ماہ کا وقت : الیکشن کمیشن

تاثیر 23 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 جولائی:الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یکم اگست سے یکم ستمبر کے درمیان سیاسی جماعتیں اہل ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کر سکتی ہیں اور اگر کسی کا نام غلطی سے شامل ہو گیا ہے تو وہ اسے ہٹا بھی سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بیان بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر) کے خلاف اپوزیشن کے مسلسل احتجاج کے درمیان آیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے حکم کے صفحہ 3، پیراگراف 7 (5) کے مطابق، کسی بھی ووٹر یا تسلیم شدہ سیاسی جماعت کو یکم اگست سے یکم ستمبر تک ایک ماہ کا وقت ملے گا کہ وہ کسی بھی اہل ووٹر کا نام شامل کرے جسے بی ایل او/بی ایل اے نے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ، کسی بھی ووٹر کا نام جسے بی ایل او/بی ایل اے نے غلط طور پر شامل کیا ہو، حذف کیا جا سکتا ہے۔