سپریم کورٹ بہار ووٹر لسٹ نظرثانی کیس کی سماعت کے لیے تیار، 10 جولائی کو سماعت

تاثیر 7 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 07 جولائی: سپریم کورٹ بہار میں ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ ان درخواستوں کی سماعت 10 جولائی کو کرے گی۔ پیر کو، وکلاء کپل سبل، ابھیشیک منو سنگھوی، گوپال شنکر نارائنن اور شاداں فراست نے درخواست گزاروں کی طرف سے، جسٹس سدھانشو دھولیا کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ کے سامنے معاملہ کا ذکر کیا اور درخواستوں پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ ان وکلاء نے کہا کہ اگر بہار میں کوئی ووٹر دستاویزات فراہم کرنے سے قاصر ہے تو اس کا نام ووٹر لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ بہار میں 8 کروڑ ووٹر ہیں اور ان میں سے 4 کروڑ کا مکمل جائزہ لینا ہوگا، یہ ایک ناممکن کام ہے۔ جب کپل سبل نے کہا کہ ٹائم لائن بہت سخت ہے۔ اگر آپ 2 جولائی تک کاغذات جمع نہیں کرا پاتے ہیں، تو آپ ووٹر لسٹ سے باہر ہو جائیں گے۔ تب جسٹس دھولیا نے کہا کہ ٹائم لائن کی کوئی صداقت نہیں ہے، کیونکہ ابھی تک انتخابی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے ان درخواستوں کی سماعت 10 جولائی کو کرنے کا حکم دیا۔