تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ،28/ جولائی (تاثیر بیورو) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر سرکشا کلینک اینڈ ڈائگنوسٹکس نے ایک خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں فیٹی لیور کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تعلق سے ماہر ڈاکٹروں نے بتایا کہ خراب غذا، ورزش کی کمی اور موبائل و اسکرین کے زیادہ استعمال کی وجہ سے فیٹی لیور کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اگر وقت پر اس کی جانچ اور علاج نہ کیا جائے تو یہ جگر کے سنگین امراض میں بدل سکتا ہے۔اسی موقع پر “لیور انسائٹ” کے نام سے ایک نیا جانچ پیکج لانچ کیا گیا، جس میں کئی ضروری ٹیسٹ شامل ہیں جیسے لیور فنکشن ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس بی و سی کی جانچ، شوگر، کولیسٹرول اور لیور الاسٹوگرافی اس پیکج کی قیمت 12 ہزار 200روپۓ ہے لیکن محدود وقت کے لیے اسے صرف 6 ہزار 100روپۓ میں دیا جا رہا ہے اور رپورٹ بھی اسی دن ملے گی۔ اس موقع پر سرکشا کلینک کے چیئرمین ڈاکٹر سومناتھ چٹرجی اور سی ای او ریتو متل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ان کا مقصد لوگوں کو جگر کی صحت کے بارے میں بیدار کرنا اور سستی تشخیص کو ممکن بنانا ہے۔

