تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16 جولائی:بہار میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہے۔ گیاجی سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور پل بہہ گیا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک اور ریل آمدورفت متاثر ہوا ہے۔
گیاجی میں گیا-کوڈرما ریلوے روٹ کے باسکٹوا-یدوگرام ویلی ریل سیکشن میں ملبہ گرنے کی وجہ سے اپ اور ڈاون لائنوں پر ٹرینوں کو روکنا پڑا۔ ریلوے حکام کے مطابق منگل کی رات تقریباً 11 بجے پہاڑ سے بھاری ملبہ پھسل کر ریلوے ٹریک پر گرا، جسے ریلوے پروٹیکشن فورس اور ریلوے اہلکاروں نے فوری طور پر ہٹا دیا۔ اپ لائن پر آمدورفت سات گھنٹے تک متاثررہا، بدھ کی صبح چھ بجے ریل ٹریفک بحال کر دی گئی۔ ڈاؤن لائن پر ریل سروس صبح 2 بجے سے بحال کردی گئی۔

