ترنمول حکومت ہندوستان بھر میں بنگلہ دیشیوں کو دستاویزات دے رہی ہے – بی جے پی

تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 11 جولائی: بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ اور سینئر لیڈر امت مالویہ نے مغربی بنگال حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں اوڈیشہ میں گرفتار کیے گئے 444 مشتبہ غیر قانونی تارکین وطن میں سے 335 کے پاس جعلی دستاویزات تھے، اور یہ دستاویزات بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت نے جاری کی تھیں۔
جمعہ کو ایک ٹویٹ کے ذریعے، بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے کہا کہ یہ معاملہ صرف دستاویزات کی درستگی کا نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کی آبادی اور قومی سلامتی سے متعلق ہے۔ انہوں نے لکھا، “ترنمول بنگال کو بنگلہ دیشی دراندازوں سے بھر رہی ہے۔ یہ درانداز دوسری ریاستوں میں کام کرتے ہیں، لیکن ووٹنگ کے وقت بنگال واپس آکر ممتا بنرجی کو ووٹ دیتے ہیں۔”