تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 09 جولائی : ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان پاکستان کے سرکاری دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایک روز قبل ترکیہ کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ فیدان 09 جولائی کو وزیر دفاع یاسر گولر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ فیدان نے گزشتہ سال مئی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ڈان اخبار کے مطابق، پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، ’’ان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔‘‘

