مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور وزیر دفاع نکھل نے فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل مہم میں سائیکل پر سواری کی

تاثیر 20 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 20 جولائی:نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع نکھل کھڈسے نے بی ایچ یو کیمپس میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ مہم میں اتوار کو سائیکل چلا کر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام دیا۔ قبل ازیں مرکزی وزیر منڈاویہ نے بی ایچ یو ایمفی تھیٹر گراؤنڈ سے ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور خود بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔نوجوانوں میں منشیات کی لت کو ختم کرنے کے مقصد سے دسمبر 2024 میں مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منڈاویہ نے ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ مہم شروع کی تھی۔ اس مہم میں نامور لوگوں کے ساتھ ساتھ بی ایچ یو کے طلباء￿ ، ‘یوتھ اسپرچوئل سمٹ’ میں شرکت کے لیے آنے والے شرکاء￿ نے بھی پورے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ وارانسی میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے منشیات سے پاک نوجوان’ کے عنوان پر ‘یوتھ اسپرچوئل سمٹ’ تین دنوں سے جاری ہے۔ اس میں شرکت کے لیے 120 سے زائد روحانی تنظیموں کے 600 سے زائد نوجوان نمائندے آئے ہیں۔ یہ نمائندے ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ مہم سے بھی وابستہ ہیں۔ یہ مہم پورے ملک میں ایک تحریک (جن آندولن) کے طور پر چل رہی ہے۔ سائیکلنگ فٹنس کے منتر کے ساتھ ماحولیاتی مسئلے کا حل بھی ہے۔ ایسے میں ہم نے ‘سنڈے فار سائیکل’ کے تحت عہد کیا ہے کہ ہم ہر اتوار کو ایک گھنٹہ سائیکل چلائیں گے۔ اس سے نہ صرف جسم صحت مند رہے گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا فٹ انڈیا کا تصور بھی سچ ہو گا۔ ہم تندرست اور صحت مند رہ کر ترقی یافتہ ہندوستان کی مہم میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔ ڈاکٹر منڈاویہ کا ماننا ہے کہ آج کے نوجوان کل کے قوم کے معمار ہیں۔ صحت مند نوجوان ہی ملک کو خوشحالی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا تھا، ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بن سکتا ہے جب ہمارے نوجوان صحت مند اور تندرست ہوں گے۔