تاثیر 12 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 12 جولائی: منی پور کے تین اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ کئے گئے تلاشی آپریشن میں مختلف تنظیموں کے آٹھ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔
پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ کالعدم تنظیم پریپک (وی سی-ریڈ آرمی) کے ایک کیڈر کو امپھال مغربی ضلع کے مہاربی علاقے سے پکڑا گیا۔
اس کے علاوہ کے سی پی (ٹی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے ایک امپھال ویسٹ کے پھملو ممنگ لائکائی سے اور دوسرا امپھال ایسٹ کے کے بی کھلن گاؤں سے ہے۔

