وجے مالیا اور للت مودی لندن میں پارٹی کرتے نظر آئے

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 04 جولائی: مفرور تاجر وجے مالیا اور للت مودی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دونوں لندن میں ایک پارٹی میں گاتے اور مزے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تقریب میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل بھی موجود تھے۔
دراصل ،یہ ویڈیو للت مودی نے اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کلپ میں دونوں کو فرینک سیناترا کا گانا ’مائی وے‘ گاتے اور لندن میں مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پارٹی میں دنیا بھر سے 300 سے زیادہ منتخب لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔
کرس گیل نے انسٹاگرام اسٹوری پر للت مودی اور وجے مالیا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ہم اس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایک شاندار شام کے لیے شکریہ۔ اس کے ساتھ گیل ن ے ان دونوں کو ٹیگ بھی کیا۔ للت مودی نے اس ویڈیو کو شیئرکر کے لکھا کہ اس شام میں شامل ہونے والے اور اسے میرے لیے سب سے خاص راتوں میں سے ایک بنانے والے تمام لوگوں کا شکریہ ۔