تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی11 جولائی(ایم ملک)وکرانت میسی اب ایک بہت ہی خاص اور چیلنجنگ کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ وہ روحانی گرو سری سری روی شنکر کی بایوپک ‘وائٹ’ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کو سدھارتھ آنند اور مہاویر جین پروڈیوس کررہے ہیں جب کہ ڈائریکشن منٹو بسی کے ہاتھ میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پروجیکٹ کی تیاری گزشتہ ایک سال سے چل رہی تھی اور اب میکر اگست 2025 میں اس کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ‘نارکوس’ جیسی بین الاقوامی ویب سیریز کی پروڈکشن ٹیم بھی اس فلم سے منسلک ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم کا پلاٹ سری سری روی شنکر کی زندگی سے ضرور متعلق ہے تاہم اس کا پس منظر کولمبیا کی 52 سالہ خانہ جنگی پر مبنی ہوگا۔ ٹیم حقیقی مقامات پر شوٹنگ کرے گی اور اسی تجربہ کار عملے کے ساتھ کام کرے گی جس نے ‘نارکوس’ جیسی عالمی سطح پر ہٹ سیریز میں کام کیا ہے۔’وائٹ’ کو مکمل طور پر بین الاقوامی ٹچ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلم کی تقریباً 90 فیصد شوٹنگ کولمبیا میں کی جائے گی اور اسے ایک ہی شیڈول میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

