تاثیر 26 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 26 جولائی:خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ اب آہستہ آہستہ جھارکھنڈ کی طرف بڑھ گیا ہے لیکن اس کا اثر اب بھی جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک بنگال کے کئی حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی اور بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ دباؤ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں جھارکھنڈ پر پہنچ گیا ہے۔ اس کی پوزیشن فی الحال رانچی سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مغرب اور جمشید پور سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب-شمال مغرب میں ہے۔ اگلے 36 گھنٹوں میں یہ سسٹم مزید چھتیس گڑھ، شمال مشرقی مدھیہ پردیش اور جنوب مشرقی اتر پردیش کی طرف بڑھے گا۔

