گروگرام میں بارش کا یلو الرٹ، گھر سے کام کرنے کی ایڈوائزری جاری

تاثیر 10 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گروگرام، 10 جولائی: بدھ کی شام سے یہاں شدید بارش کے درمیان ضلع انتظامیہ کی طرف سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گھر سے کام کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گروگرام میں بدھ کی شام سے جمعرات کی صبح تک 12 گھنٹوں میں 133 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جس میں سے صرف 90 منٹ میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے گروگرام کے آس پاس اور شہر کے اندر پانی جمع ہوگیا۔ اس وجہ سے ضلع انتظامیہ نے یہاں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر اجے کمار کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ تمام کارپوریٹ دفاتر، پرائیویٹ اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 10 جولائی 2025 بروز جمعرات گھر سے کام کریں، تاکہ بارش کی وجہ سے لوگوں کو کم پریشانی ہو۔ سڑکوں پر ٹریفک کم ہونا چاہیے۔ لوگوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔