یوکرین کی اگلی وزیر اعظم ہوں گی یولیا سویریڈینکو

تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کیف، 15 جولائی: یوکرین کی اگلی وزیر اعظم یولیا اناتولیوینا سویریڈینکو ہوں گی۔ سوویت یونین کے چیرنیگوف میں 25 دسمبر 1985 کوپیدا ہونے والی یولیا اس وقت یوکرین کی نائب وزیر اعظم (پہلی) ہیں۔ وہ موجودہ وزیر اعظم ڈینس شمیہل کی جگہ لیں گی۔ ان کی جائے پیدائش کا نام تبدیل کر کے چیرنیہیف رکھ دیا گیا ہے۔ چیرنیہیف اب یوکرین میں ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ان کی نئی ذمہ داریاں طے کی ہیں۔ زیلنسکی نے ایکس پوسٹ میں لکھا،’’میں تجویز کرتا ہوں کہ یولیا سویریڈینکو یوکرین کی حکومت کی قیادت کریں۔ وہ وزیر اعظم کے دفتر کے کام کاج میں اہم تبدیلیاں لائیں۔ میں مستقبل قریب میں نئی حکومت کے ایکشن پلان کی پیش کش کا منتظر ہوں۔‘‘
زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے یولیا سویریڈینکو سے ملاقات کی۔ ہم دونوں نے یوکرین کی حمایت کے حوالے سے یورپی اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم دونوں نے یوکرین کی اقتصادی صلاحیت کو بڑھانے، یوکرینیوں کے لیے امدادی پروگراموں کو بڑھانے اور ملکی ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بھی بات کی۔