دو بائک کی آمنے سامنے ٹکر 2 افراد زخمی حالت تشویش ناک ڈی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر 03 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے اتر بیل بھرواڑہ ایس ایچ سڑک پر پنیشلا چوک کے قریب اتوار کی دو پہر دو بائک کی آمنے سامنے ٹکر میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے شدید طور سے زخمی دونوں افراد کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کیا گیا ہے جبکہ سامنے سے ٹھوکر مارنے والے بائک سوار بائک لیکر فرار ہونے میں کامیاب رہا زخمی کی شناخت جالے تھانہ حلقہ کے راڑهی گاؤں باشندہ نریش مہا سیٹھ اور  اودھیش کمار کے شکل میں ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ دونوں اپنے گھر سے دربھنگہ جا رہے تھے جیسے ہی بائک سوار پنیشلا چوک کے پاس پہنچا کے سامنے سے بے لگام آرہی بائک نے ٹھوکر مار دی ٹھوکر لگنے کے بعد یہ دونوں نوجوان سڑک پر گر کر لہو لہان ہو کر بے ہوش ہو گئے جبکہ سامنے سے ٹھوکر مارنے والے بائک سوار گرا تو ضرور لیکن جلدی سے اٹھ کر بائک سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا موقع پر پہنچے لوگوں نے دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد انہیں ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے انچارج میڈیکل افیسر سبود  کمار نے بتایا کہ زخمیوں کہ پاؤں میں زیادہ زخم کی وجہ سے حالت نازک بتائی جا رہی ہے