تاثیر 16 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی16 اگست ( ذوالقرنین) پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کے جن سمواد آفس کنگن گھاٹ پٹنہ سیٹی میں یوتھ کانگریس لیڈر ششانت شیکھر کی قیادت میں یوم آزادی کے موقع پر 79ویں یوم آزادی کا جشن نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر آفس کے احاطہ میں پرچم کشائی کی گئی اس پروگرام میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈران بنیادی طور پر موجود تھے ملک کی آزادی میں اپنی جان کی قربانی دینے والے شہداء کو یاد کرتے ہوئے ان کا خصوصی ذکر کیا گیا اس موقع پر کانگریس کے رہنما ششانت شیکھرنے کہا کہ آج نوجوانوں کو آزادی کے بارے میں غلط طور پر اکسایا جا رہا ہے، یہ تشویشناک بات ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہندوستان کو اعلیٰ مقام پر پہنچانا ہے۔

