سیلاب کے پانی میں ڈوب کر15 سالہ لڑکے کی موت

تاثیر 03 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 3 اگست :ضلع کے سنوکھر تھانہ علاقے کے کشاہا گاؤں میں اتوار کی صبح ایک 15 سالہ لڑکا محمد شمیم کی موت سیلاب کے پانی میں ڈوب کر ہوگئی۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ شمیم اپنے چار پانچ دوستوں کے ساتھ گاوں کے مغربی بہیار میں نہانے گیا تھا جہاں بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ نہاتے ہوئے وہ پانی کی دھار میں بہہ گیا اور گہرے پانی میں جا کر ڈوب گیا۔ نہانے گئے دوستوں نیشور کیا جس کے بعد گاوں والے موقع پر پہنچ گئے۔ شمیم کو دیہی غوطہ خوروں کی مدد سے پانی سے باہر نکالا گیا لیکن تب تک اس کی موت چکی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دھووائی پنچایت کے مکھیا آشیش کمار موقع پر پہنچے اور متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔