بہار میں نتیش کابینہ کی میٹنگ میں 16 تجاویز منظور

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 19 اگست: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منگل کے روز کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں مختلف محکموں سے متعلق 16 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی۔ اس دوران بہار کے مختلف کمیشنوں کی طرف سے منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات کی فیس، جس کا اعلان وزیر اعلیٰ نے یوم آزادی کے موقع پر کیا تھا، صرف 100 روپے کر دی گئی، جسے کابینہ کی میٹنگ میں منظوری بھی دی گئی۔
بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں تمام امتحانات (بہار پبلک سروس کمیشن/ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن/ بہار ٹیکنیکل سروس کمیشن/ بہار پولیس ماتحت خدمات کمیشن/ مرکزی کانسٹیبل سلیکشن بورڈ) کے تحت سرکاری ملازمتوں کے لیے تمام امتحانات کی درخواست فیس میں کمی/ چھوٹ کی منظوری سمیت 16 تجاویز کو منظوری دی گئی۔