تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 اگست: دہلی کے لال قلعے کے ارد-گرد چھان بین کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے پانچ مشتبہ نوجوانوں کو پکڑا۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ 20 سے 25 برس کی عمر کے درمیان کے یہ تمام نوجوان بنگلہ دیش کے شہری ہیں۔ وہ 3-4 ماہ قبل غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔
شمالی ضلع کے ڈی سی پی راجہ بانٹھیا کے مطابق، تحقیقات کے دوران ان نوجوانوں کے پاس نہ تو لال قلعہ میں داخل ہونے کا کوئی درست پاس تھا اور نہ ہی کوئی درست ہندوستانی دستاویز۔ جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی میں مزدور کے طور پر کام کر رہے تھے اور سیاحت کے لیے لال قلعہ دیکھنے آئے تھے۔ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ لال قلعہ 15 جولائی سے عام لوگوں کے لیے بند ہے۔

