تاثیر 23 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 اگست: راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کی صبح 6بجے شاہجہاں پور-دنیاواں۔ ہلسا اسٹیٹ قومی شاہراہ۔4 پر سگریا وا اسٹیشن کے قریب ٹرک۔ آٹو کی ٹکر میں آٹو سوار 08 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والے نالندہ ضلع کے ہلسا کے مالوا گاوں کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں پانچ خواتین ہیں۔
زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اینڈاسپتال (پی ایم سی ایچ ) میں داخل کرایا گیا ہے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹو رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ متاثرین کا خون سڑک پر پھیل گیا۔
پٹنہ کے دیہی ایس پی وکرم سہاگ نے سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ا?ٹو میں سوار تمام لوگ نالندہ ضلع کے ہلسا تھانہ علاقے کے مالوا گائوں کے رہنے والے تھے۔ جو پٹنہ ضلع کے فتوحہ تروینی گھاٹ پر گنگا میں نہانے آئے تھے۔

