آسام رائفلز نے میزورم میں 21 کروڑ روپے کی نشہ آور گولیاں ضبط کیں

تاثیر 20 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

آئزول، 20 اگست: میزورم میں ممنوعہ منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے آسام رائفلز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آسام رائفلز نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ آسام رائفلز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا اور میزورم کے جوکھاوتھر کرشنگ پوائنٹ علاقے سے 70 ہزار نشہ آور اشیاء￿ یابا اور میتھم فیٹامین گولیاں ضبط کیں۔
ضبط کی گئی گولیوں کا وزن 6.86 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں اس نشہ آور چیز کی مالیت 21 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ آسام رائفلز کے ذریعے ضبط کی گئی گولیوں کو بعد میں قانونی کارروائی کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو آف آئزول کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔