تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 11 اگست: اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پیر کی صبح 11 بجے قانون ساز اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی۔ جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ارکان نے گورکھپور میں اپوزیشن لیڈر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ہنگامہ شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے ویل پر آکر نعرے بازی شروع کردی اور وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ وقفہ سوالات سماجوادی پارٹی کے اراکین کے ہنگامے کی نذر ہو گیا۔
وقفہ سوالات کے بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی لیکن زیادہ دیر نہ چل سکی۔ ایس پی ارکان اسمبلی کے وسط میں ہی رہے۔ آخر کار دوپہر 1:07 بجے ایوان کی کارروائی منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

