تاثیر 20 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف20 اگست(محمد دانش)پسماندہ سیوا سمیتی گذشتہ کئی سالوں سے سرگرمی کے ساتھ ملک بھر میں اپنی فرائض کو انجام دینے میں لگی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ سمیتی کے مرکزی صدر محمد نجم الہدی نے ایک بیان جاری کر کہا کہ پسماندہ مسلمانوں کے مسائل کو دورکرانے کے غرض سے یہ ادارہ بخوبی اپنی فرائض کو انجام دینے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ سیوا سیتی ملک کے مختلف ریاستوں میں اپنا قدم جما چکی ہے۔
اور اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے مزید ریاستوں میں ضلع کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ نجم الہدی نے مزید کہا کہ مذکورہ کمیٹی کا واحد مقصد ہے کہ پسماندہ برادری ہر معاملے میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرے۔ ہماری آبادی دیگر برادریوں سے بہت زیادہ ہے۔ باوجود پسماندہ مسلمانوں کو ہر معاملے میں نظر اندا ز کیا جاتا رہا ہے۔ ایسی صور ت میں پسماندہ بیداری مہم چلائی جائے گی۔ اور پھر ہم لوگ اپنی حقوق کی لڑائی اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک ہمارے واجب حقوق ہم لوگوں کو نہیں مل جاتا۔ مسٹر ہدیٰ نے کہا کہ اس تنظیم میں کثیر تعداد میں پسماندہ خواتین نے بھی اپنی رکنیت درج کی ہے۔ گذشتہ دنوں سمیتی کی نشست میں خاتون سیل کی مرکزی صدر خورشیدہ خاتون کی صدارت میں سینکڑوں خواتین شرکت فرما کر تنظیم سے جڑے لوگوں کے حوصلے کو بلند کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ریاست بہار میں بھی مذکورہ سمیتی اپنے فرائض کو انجام دیکر ہر ضلع میں کمیٹی کو تشکیل کرنے کا کام کریگی۔

