تاثیر 30 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے معاملے میں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور بی جے پی کے کارکنوں نے لال پور چوک پر راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا پتلا نظر آتش کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ وشو ہندو پریشد کم بجرنگ دل بلاک صدر چندن بھٹ، بی جے پی منڈل صدر بھولا رائے، یوتھ فرنٹ کے صدر راجن کمار، متھیلیش بھگت، پرشو رام ٹھاکر، رجنیش پٹیل، سنجے ٹھاکر، منی کانت ٹھاکر، سنتوش بیتھا، راکیش بیتھا، بٹو کمار چندن کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جانے پر اسکی مذمت کی۔ وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کارکنوں نے کانگریس لیڈر محمد نوشاد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تیز کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران سنگھواڑہ بلاک کے اتر بیل چوک کے قریب کانگریس لیڈر کے ذریعہ بنائے گئے اسٹیج سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی گئی جسکا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کے ضلع صدر آدتیہ ناتھ نارائن مننا نے اس معاملے میں سمری تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے گالی گلوچ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماری کی جا رہے

