بھارتی فضائیہ کا سی -130 طیارہ امدادی سامان لے کر جموں پہنچ گیا

تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں،27 اگست: ہندوستانی فضائیہ کا سی-130 ٹرانسپورٹ طیارہ راحت اور بچاو کا سامان لے کر بدھ کو جموں پہنچا تاکہ ماتا ویشنو دیوی یاترا کے راستے پر اردھ کنواری کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کا سامان لے کر ایک سی -130 ٹرانسپورٹ طیارہ اتر پردیش کے غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن سے جموں پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ چنوک اور ایم آئی-17 وی5 جیسے ہیلی کاپٹر جموں، ادھم پور، سری نگر اور پٹھانکوٹ میں قریبی اڈوں پر فعال اسٹینڈ بائی پر ہیں۔