تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دہرادون، 6 اگست: وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو اترکاشی ضلع کے دھرالی علاقے کا دورہ کیا اور قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متاثرہ لوگوں کو بروقت امدادی سامان اور امداد فراہم کریں۔
وزیراعلیٰ نے یہاں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے موقع پر تعینات راحت اور بچاو کاموں میں مصروف اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور امدادی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ امدادی کاموں میں تیزی لانے کے مقصد سے دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ضروری خوراک کی اشیا اور امدادی سامان دھرالی علاقے میں پہنچایا گیا ہے۔

