تاثیر 06 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 6 اگست :وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز پٹنہ کے تاریخی بانس گھاٹ علاقے میں مجوزہ “بہار گورو ادیان – ویسٹ ٹو ونڈر تھیم پارک” کا باضابطہ طور پر سنگ بنیاد رکھا۔
یہ پارک ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی یاد میں وقف ہوگا اور یہاں ان کا 65 فٹ اونچا بہت بڑا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وزیر نتن نوین، وزیر جیویش مشرا، اور کئی کابینہ وزراء اور سینئر افسران موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار اب تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اب سرمایہ کار بہار کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ یہاں صنعتیں لگ رہی ہیں اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارک نہ صرف ریاست کے ورثے اور ماحولیاتی اقدامات کی علامت بنے گا بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔ بانس گھاٹ واقع یہ جگہ ا?نے والے وقت میں پٹنہ کی ایک بڑی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔ اس کی تعمیر سے ا?س پاس کے علاقوں میں معاشی سرگرمیاں اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونے کی امید ہے۔
یہ تھیم پارک 10 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تخمینہ لاگت 15 کروڑ روپے ہے۔ پارک میں ٹھوس ویسٹ میٹریل سے فنکارانہ یادگاریں تعمیر کی جائیں گی۔ یہاں بہار کے شاندار فن، ثقافت، تاریخ اور ریاست کی عظیم شخصیات کے مجسمے اور ڈھانچے نصب کیے جائیں گے۔

