تاثیر 11 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 اگست:وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کے ساتھ مل کر بی ایس ایف کیمپ چھاولہ میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں حصہ لے کر ایک پودا لگایا۔ اس موقع پر بی ایس ایف کے آئی جی سنجے گوڑ، ڈی آئی جی پی ایس بھٹی، دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے پودا لگایا۔
وزیر اعلیٰ نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس جو ملک کی سرحدوں پر اپنی لازوال ہمت، نظم و ضبط اور قربانیوں کے ساتھ قوم کی حفاظت کرتی ہے، آج اسی اٹوٹ لگن کے ساتھ اس گرین مہم میں شامل ہوئی ہے۔

