تاثیر 30 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 30 اگست: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو پہلی بار وارانسی کے سرکٹ ہاوس میں جنتا درشن کا انعقاد کیا اور وارانسی اور آس پاس کے اضلاع کے لوگوں کے مسائل سنے۔ خدمت، سلامتی اور اچھی حکمرانی کے حوالے سے وزیر اعلی نے تمام حکام کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مفاد میں کام کریں۔ متعلقہ عہدیداروں کو عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وارانسی اور ڈویژن میں عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری کام ہونا چاہیے۔ کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ تحصیل سے لے کر تھانے تک تمام معاملات کو موقع پر حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

