تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اترکاشی، 5 اگست: منگل کو ضلع کے ہرشل علاقے کے دھرالی گاوں میں بادل پھٹنے کے بعد کھیر گنگا میں اچانک سیلاب نے بڑی تباہی مچا uی ہے۔ علاقے میں 20 سے زائد ہوٹل اور ہوم اسٹے تباہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے فوری طور پر راحت اور بچاو کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ فوج، ایس ڈی آر، این ڈی آر ایف، ضلع انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ضلع کے سینئر افسران بھی متاثرہ گاوں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
معلومات کے مطابق، ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور اور گنگوتری دھام سے صرف 20 کلومیٹر دور واقع ہرشیل علاقے کے دھرالی گاوں میں بادل پھٹنے کے بعد دریائے کھیر گنگا میں اچانک تباہ کن سیلاب آ گیا۔ تباہی کو دیکھ کر گنگا کے اس پار مکھوا گاوں کے لوگوں نے چینخ و پکار مچاکر لوگوں کو خبردار کیا۔

