تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 4 اگست :اس وقت سینما گھروں میں کئی فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جو شائقین کو خوب محظوظ کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک ‘دھڑک 2’ ہے، جس میں سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ فلم کی کہانی اور دونوں ستاروں کی کیمسٹری کو شائقین نے سراہا ہے لیکن اس کے باوجود ‘دھڑک 2’ باکس آفس پر اتنی کمائی نہیں کر پائی جتنی توقع کی جارہی تھی۔ اب فلم کی تیسرے دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں جس سے اس کی ابتدائی کارکردگی کی تصویر مزید واضح ہوگئی ہے۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق ‘دھڑک 2’ نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی اتوار کو 4.25 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل کلیکشن 11.50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم نے پہلے دن اوسطاً 3.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جب کہ دوسرے دن اس نے 3.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ غور طلب ہے کہ اس فلم کا بجٹ تقریباً 60 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے، اس لیے اسے ہٹ بننے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

