سرکاری بنگلہ نہ چھوڑنے پر دھننجے منڈے کو 42 لاکھ کا جرمانہ

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 4 اگست:مہاراشٹر کے سابق وزیر دھننجے منڈے نے عہدہ چھوڑنے کے پانچ ماہ بعد بھی سرکاری ست پورہ بنگلہ خالی نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے ان پر 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس تاخیر کا اثر وزیر خوراک چھگن بھجبل پر بھی پڑا ہے، جو ابھی تک اپنی سرکاری رہائش گاہ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
پیر کے روز ریونیو وزیر چندر شیکھر باون کولے نے بتایا کہ دھننجے منڈے اور چھگن بھجبل، دونوں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے اس مسئلے پر حتمی فیصلہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ہی کریں گے۔ دھننجے منڈے کو وزیر بننے کے بعد ست پورہ بنگلہ الاٹ کیا گیا تھا، لیکن بیڑ کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل کیس میں نام سامنے آنے کے بعد، انہوں نے 4 مارچ کو وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد یہ توقع کی گئی تھی کہ وہ پندرہ دن کے اندر بنگلہ خالی کر دیں گے۔