پانچ ہزار ایک سوطلباء کے خوابوں کو لگیں گے ریلائنس فاؤنڈیشن اسکالرشپ کے پنکھ

 

 درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2025 ہے
صرف پہلے سال کے باقاعدہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء درخواست دے سکتے ہیں
انڈر گریجویٹ کو 2 لاکھ تک اور پوسٹ گریجویٹس کو 6 لاکھ تک کی گرانٹ
انتخاب تعلیمی قابلیت اور مالی حیثیت کی بنیاد پر کیا جائے گا

ممبئی، 21 اگست، 2025 ۔ریلائنس فاؤنڈیشن کی سالانہ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں ایک بار پھر کھل گئی ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن تعلیمی سال 2025-26 کے لیے 5100 طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرے گی۔ اسکالرشپ کے لیے صرف پہلے سال کے باقاعدہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2022 میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے دھیرو بھائی امبانی کی 90 ویں یوم پیدائش پر 10 سال میں 50,000 اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا۔


ریلائنس فاؤنڈیشن انڈر گریجویٹ طلباء کو 5,000 اسکالرشپ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو 100 وظائف دے گی۔ گریجویٹس کو 2 لاکھ روپے تک کی گرانٹ دی جائے گی۔ طلباء کو ان کی تعلیمی قابلیت اور مالی حیثیت کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ دوسری طرف، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، توانائی اور لائف سائنسز کے منتخب شعبوں میں ہندوستان کے 100 سب سے زیادہ باصلاحیت طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ دی جائے گی۔ طلباء کو قومی ترقی اور عالمی ترقی کے لیے اہم شعبوں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے 6 لاکھ روپے تک کی گرانٹ ملے گی۔ اس اسکالرشپ کا مقصد مستقبل کے رہنماؤں کا ایک گروپ بنانا ہے جو سماجی، ماحولیاتی اور ڈیجیٹل سوچ رکھتے ہیں اور ہندوستان کے لیے بڑا سوچ سکتے ہیں۔
ریلائنس 29 سال سے زیادہ عرصے سے ہونہار طلباء کو اسکالرشپ دے رہی ہے۔ ریلائنس نے اب تک مختلف ذرائع سے 28,000 سے زیادہ اسکالرشپ فراہم کیے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے مطابق، جن طلباء کو اسکالرشپ دی گئی تھی، ان میں سے زیادہ تر آج اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہت اچھا نام کما رہے ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اسکالرشپ کے بارے میں مزید جاننے اور اپلائی کرنے کے لیے scholarships.reliancefoundation.org پر کلک کریں۔