ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران راہل تیجسوی کا ہزاروں کی تعداد میں حامیوں نے پھولوں کی بارش کر سمری چوک پر کیا والہانہ استقبال

تاثیر 27 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)ووٹر ادھیکار یاترا کے 11 ویں دن بدھ کے روز دربھنگہ میں جگہ جگہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی و تیجسوی یادو ، رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی ، پپو یادو ، وی آئی پی سپریمو مکیش سہنی ، ایم ایل اے للیت یادو ، ڈاکٹر مشکور عثمانی کے علاوہ تلنگانہ کے وزیر اعلی رونت ریڈی کا عظیم اتحاد کے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا این ایچ 27 شوبھن سمری شاشتر ی چوک ، اتر بیل میں صبح 9 بجے سے چلچلاتی دھوپ و شدید گرمی کے باوجود حامیوں نے اپنے سرگرم لیڈران کا ایک جھلک پانے کو لیکر سڑک کنارے کھڑے رہے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان لیڈران و حامیوں کا جوش و خروش عروج پر تھا تقریباَ 11 بجے گاڑیوں کا قافلہ سمری تھانہ چوک پہنچتے ہی سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی کے قیادت میں حامیوں نے راہل تیجسوی ، لالو ، رابری زندہ باد کے نعرے کے درمیان جے سی وی مشین پر سوار ہوکر ڈاکٹر فراز ، دھرم ویر یادو ، امجد عباس ، راہول جھا ، امریندر یادو ، محمد شکیل ، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے نے پھولوں کی بارش آر جے ڈی و کانگریس کا جھنڈا کو بلند کر نصف درجن گھوڑ سوار و جدید رتھ سے استقبال کیا وہیں  بھا کپا مالے انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے اپنے حامیوں کے ساتھ لال جھنڈا سے لیڈران کا والہانہ استقبال کیا اس دوران رتھ سے سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ سڑک پر اتر کر اپنے لیڈران سے رو برو ہو کر جانکاری لی مالے کے بلاک سیکریٹری سریندر پاسوان نے رسوئیا سنگھ کی مشکلات کے حل کو لیکر مطالبہ نامہ سونپا وہیں عظیم اتحاد کے حامیوں کا جن سیلاب کی وجہ این ایچ 27 سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہی این ایچ سڑک پر تین گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا اُسکے بعد قافلہ مظفر پور کی جانب روانہ ہو گیا موقع پر ایڈووکیٹ ممتاز انصاری، کانگریس کے سرگرم لیڈر سید تنویر حسن ، معراج علی ، نائب پر مکھ ساجد مظفر ببلو ، آر جے ڈی لیڈر محمد شکیل ، ڈاکٹر منتظر احمد پیارے ، محمد ناز ، سی پی آئی کے سرگرم لیڈر احمد علی تمنے ، عبدالکلام ، لطیف الرحمن ، اظہار عالم مننا ، کانگریس بلاک صدر ریاض احمد ، شکیل خان ، احسان سمنّے ، محمد لاڈلے ، کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے