تاثیر 13 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مغربی سنگھ بھوم، 13 اگست:جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم (چائباسا) ضلع کے گوئل کیرا تھانہ علاقے کے سوتا میں اس وقت پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پولس نے ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔ ایک ایس ایل آر رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی (آپریشن) ڈاکٹر مائیکل راج نے بتایا کہ چائباسا کے گوئلکیرا میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ اس میں نکسلیوں کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ضلع کے نکسل متاثرہ علاقوں میں مسلسل تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ آج صبح جنگل سے گھرے پہاڑی علاقے سوتا کے قریب پولیس کو دیکھ کر نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ اب تک ایک نکسلی کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے اس کی لاش برآمد کر لی ہے۔

