تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مونگیر ( منہاج عالم) تاریخی و معروف ترین ادارہ ،، رہبر اردو لائبریری توپ خانہ بازار مونگیر میں ١٥/اگست کے موقع پر ١١/بجےدن میں پرچم کشائی اور بعد نمازِ مغرب ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا کنوینر جناب عرفان احمد صاحب کی صدارت میں ، پہلے دور میں مزاحیہ انداز میں انجم حسن نےاپنا افسانہ سنا بعد ازاں جناب خالد شمس نے ایک مختصر افسانچہ پیش کیا، شعری دور میں مختلف شعرائے کرام نے اپنے اپنے تخلیقات پیش فرماۓ جنکے اسماۓ گرامی مندرجہ ذیل ہیں جناب محمد احتشام عالم ،جناب صنوبر شاداب ، جناب محمد حسین ، جناب مولانا عبد اللہ بخاری ، حکیم غزالی انور ہلال ، جناب ثاقب شہزادہ ، جناب جوتی کمار سنہا ،جناب سہیل شمس ،اورجناب محمد ارشد، سبھوں نے اپنے کلام سے سامعین کرام کو محظوظ فرمایا ،مشاعرہ کے میزبان جناب محمد احتشام عالم صاحب نے انتہائی خوبصورت انداز میں ضیافت کی، اردو سرکل مونگیر کی یہ خصوصیت رہی ہے کہ وہ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر شعری نشست کا اہتمام کرتے ہوۓ اپنے پیارے وطن کی محبت میں تاریخ کےحوالےسے آزادی کے متوالوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی روایت رکھتے ہوئے عمل پیرا ہے ، آزادی کی یہ نعمت ہمیں ملک کے باشندوں کی ساجھا قربانی سے حاصل ہوئی ہے اور سبھوں کا خون اسکے خمیر میں شامل ہے، قصداً مسلمانوں کی قربانیوں کو فراموش کر نا آزادی کی تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادفہے ، اے وطن تجھ سے عہدِ وفا کرتے ہیں مال کیا چیز ہے ہم جان فدا کرتے ہیں ،یہ شعر مسلمانوں کے کردار اور اس کے شاندار ماضی کی عکاسی کرتا ہے وطن عزیز کے سالمیت اور اسکے سرحدوں کی حفاظت ملک کا مسلمان اپنا فریضہ سمجھتے جذبۂ ایثارسےسرشار رہتا ہے’ -:رپوٹ رضوان احمد شہلال ، لاءبریرین رہبر اردو لائبریری مونگیر

