تاثیر 12 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،12اگست: راجدھانی پٹنہ سمیت پورے بہار میں سیلاب نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ گنگا ندی کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے دانا پور دیارہ کی چھ پنچایتیں مکمل طور پر سیلاب کی زد میں ا? گئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے دانا پور دیارہ کے کئی اسکول زیر آب آگئے ہیں جس سے نظام تعلیم پر گہرا اثر پڑا ہے۔
کئی گاوں میں پانی داخل ہونے سے گھر اور عمارتیں زیر ا?ب ا?گئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ متاثرہ خاندان خصوصاً خواتین اور بچے دانا پور کے بلدیو ہائی اسکول میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اس آفت سے نہ صرف لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ علاقے میں پڑھائی سمیت تمام سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔
داناپور کے سب ڈویزنل افسر دیویا شکتی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے علاقے کے 42 پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ساتھ ساتھ 7 ہائی اسکولوں کو فوری اثر سے اگلے احکامات تک بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ گنگا ندی کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

