اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کاری کا منصوبہ ترک کر دے: فرانس

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پیرس،17اگست:فرانس کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ترک کر دے جسے اس نے “بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔وزارت کے ترجمان نے کہا کہ فرانس مقبوضہ مغربی کنارے کے خاص طور پر متنازعہ علاقے میں 3,400 مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کی “انتہائی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہے”۔کئی ممالک نے کہا ہے کہ ای ون نامی منصوبے سے دارالحکومت مشرقی یروشلم کے ساتھ مستقبل کی ایک متصل فلسطینی ریاست کی امیدیں کمزور ہو جاتی ہیں۔