کنگڈم نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا، شائقین کے دل جیت لیے

تاثیر 01 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 1 اگست :وجے دیور کونڈا کی لمبے عرصے سے انتظار کی جانے والی فلم ‘کنگڈم’ بالآخر 31 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ جہاں ایک عرصے سے خبروں میں رہنے والے اس ایکشن ڈرامے کو ناقدین نے مثبت ریویو دیا ہے، وہیں ناظرین نے بھی وجے کے زبردست ایکشن اور اسکرین پر موجودگی کی تعریف کی ہے۔ ‘سیارا’ کے باکس آفس پر زبردست دبدبے کے باوجود ‘کنگڈم’ نے پہلے دن اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق، فلم نے افتتاحی دن حوصلہ افزا کلیکشن درج کرکے ایک بار پھر وجے دیوراکونڈا کی اسٹار پاور کو ثابت کردیا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ‘کنگڈم’ ہفتے کے آخر میں کس طرح کاروبار کرتا ہے۔