جنوبی جھارکھنڈ میں 19 تاریخ کو موسلادھار بارش متوقع

تاثیر 15 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 16 اگست: جنوبی جھارکھنڈ کے کچھ مقامات پر 19 اگست کو موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔یہ اطلاع محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو دی۔ محکمہ کے مطابق جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اس حوالے سے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ بارش پاکور ضلع کے مہیش پور میں 20.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران رانچی میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سیلسیس لاتیہار میں درج کیا گیا۔