تاثیر 12 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بیکانیر، 12 اگست: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران، ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب 1.665 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 8.50 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
مہیش چند جاٹ، ڈپٹی کمانڈنٹ انٹیلی جنس برانچ بیکانیر نے منگل کو بتایا کہ گاؤں 21 بی ڈی کے علاقے میں مقامی پولیس کھجو والا کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس دوران بندری چوکی کے قریب کیچڑ میں ایک پیکٹ ملا۔ اسے کھولنے پر اس میں 1.655 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ یہ پیکٹ چھ مختلف تہوں میں پیک کیا گیا تھا۔ دو سال قبل اس وقت کے ڈی آئی جی پشپیندر سنگھ کی قیادت میں بی ایس ایف نے اس پوسٹ پر 300 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی تھی جو کہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔

