یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر بہار میں ہائی الرٹ

تاثیر 10 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 اگست: یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر بہار پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ تمام مقامات کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ بازاروں، پرہجوم علاقوں اور ریلوے احاطے میں سادہ لباس میں پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو بھی خصوصی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سرحدی اضلاع میں سخت گشت اور چیکنگ مہم چلائی جائے گی۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر نے تمام اضلاع کے آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی-ایس پی کو بھیجے گئے الرٹ میں ہدایت دی ہے کہ مہابودھی مندر (بودھ گیا)، ہرمندر صاحب (پٹنہ سٹی)، مہاویر مندر (پٹنہ) جیسے مذہبی مقامات کی سیکورٹی کو بڑھایا جائے۔ اطلاعاتی نظام کو مضبوط کیا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے۔