ہمالیہ ویلننس نے بھارت کے اول نمبر فیس واش کو نیا روپ دیا

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 05/ اگست (پریس ریلیز) قدرتی جلد کی نگہداشت کے شعبے میں صفِ اول کی کمپنی ہمالیہ ویلننس نے پمپل کیئر کے حوالے سے ایک نئی جہت متعارف کرائی ہے۔ پچھلے 25 برسوں سے پمپل سے متاثرہ جلد کے لئے سب سے پسندیدہ اور قابل اعتماد حل سمجھے جانے والا مشہور ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش اب جدید اور بہتر شکل میں دوبارہ پیش کیا گیا ہے، جو چہرے پر بار بار ہونے والے پمپلز سے نجات دلانے میں مزید مؤثر ثابت ہوگا۔

جدید ترین 5 حصوں پر مشتمل نیم فارمولے کے ساتھ یہ نیا فیس واش نیم کے بالغ پتوں، نرم پتوں، پھول، پھل اور تنا سمیت پانچ طاقتور اجزاء پر مبنی ہے، جو نہ صرف جلد کی صفائی کرتا ہے بلکہ پمپلز کے دائرے کو توڑ کر دوبارہ ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہمالیہ ویلننس کمپنی کے بزنس ڈائریکٹر – کنزیومر پروڈکٹس ڈویژن، راجیش کرشن مورتی نے کہا کہ  “پچھلے 25 سالوں سے ہمالیہ نیم فیس واش کروڑوں بھارتی صارفین کے لئے جلد کی دیکھ بھال کا ایک بھروسے مند ساتھی رہا ہے۔ اب اس ری لانچ کے ذریعے ہم اس کامیاب سفر میں ایک نیا باب شامل کر رہے ہیں۔ جدید تحقیق اور نیم کے پانچ حصوں کی طاقت سے ہم آج کی نوجوان نسل کو صاف، صحت مند اور اعتماد بخشنے والی جلد کے لئے ایک بہترین حل فراہم کر رہے ہیں۔”